آنسو گہرائی کے قصے ہیں
راکھ سے پروانے کی عیاں
شمع ہرجائی کے قصے ہیں
میرے گھر سے اُسکے گھر تک
اک سودائی کے قصے ہیں
جواں سلگتی راتوں میں
کچھ دل افزائی کے قصے ہیں
چاند سے چہرہ لوگوں میں
تیری راعنائی کے قصے ہیں
کیوں امجد تیرے شعروں میں
سارے رسوائی کے قصے ہیں
امجد شیخ