نائو کا پتوار سے رشتہ ہے کیا
اپنے اندر کے گرفتاروں سے پوچھ
روزنِ دیوار سے رشتہ ہے کیا
کوئی بھی لمحہ کبھی رکتا نہیں
وقت کا رفتار سے رشتہ ہے کیا
چھائوں میں بیٹھے ہوئوں کو کیا خبر
دھوپ کا دیوار سے رشتہ ہے کیا
ڈوبتی شب کے ستارے کا نوید
صبح کے آثار سے رشتہ ہے کیا
اقبال نوید