غبار دل سے نکال

غزل
غبار دل سے نکال دیتے
تو سب تمھاری مثال دیتے
تم اپنے زرّیں خیال دیتے
ہم اُن کو شعروں میں ڈھال دیتے
چراغِ الفت جلا کے دل میں
ہماری دنیا اُجال دیتے
تمھاری آنکھوں کو دیکھ کر کیا
مثالِ چشمِ غزال دیتے؟
نکھر رہی ہے حیات راغبؔ
غزل کو رزقِ حلال دیتے
شاعر: افتخار راغبؔ
کتاب: لفظوں میں احساس
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *