چشم خرد پہ وا ابھی

غزل
چشم خرد پہ وا ابھی حیرت کا در نہیں
دل کی کسی بھی بات کا اس پر اثر نہیں
توٗ مجھ کو بھول کر ہے اگر خوش تو جان لے
مجھ کو بھی کچھ خبر تری اے بے خبر نہیں
پوچھا گیا تمھارے تعلق سے کچھ اگر
تم ہاں اُسے سمجھنا میں بولوں اگر نہیں
بیٹھے ہیں تختِ دل پہ وہ راغبؔ کچھ اِس طرح
اب کشوَرِ حیات میں خوف و خطر نہیں
شاعر: افتخار راغبؔ
کتاب: یعنی تُو
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *