اُسی کا نام لیا جو غزل کہی میں نے

اُسی کا نام لیا جو غزل کہی میں نے
تمام عمر نبھائی ہے دوستی میں نے

چراغ ہوں میں اگر بُجھ گیا تو کیا غم
کہ جتنی دیر جلا روشنی تو کی میں نے

میں شیر دیکھ کے پنجرے میں خوش نہیں ہوتا
کہاں گنوا دی ہے بچپن کی سادگی میں نے

اب اتنا شور ہے کہ کچھ بھی سمجھ نہیں آتا
وہ دن بھی تھے کہ ستاروں سے بات کی میں نے

میں اس سے روز گزرتا ہوں اجنبی کی طرح
خود اپنے گھر میں بنا لی ہے اِک گلی میں نے

افتخار نسیم

Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *