ڈھل چکی شب چلو آرام کریں

ڈھل چکی شب چلو آرام کریں
سو گئے سب چلو آرام کریں
تم جو بچھڑے تھے ہرے ساون میں
آ ملے اب چلو آرام کریں
پھر گھٹائوں کے نظر آتے ہیں
چپ ہوئے لب چلو آرام کریں
جانے والوں میں سے ہم تنہا
رہ گئے جب چلو آرام کریں
مدتوں بعد ہے دیکھی ہم نے
چاند کی چھب چلو آرام کریں
اس کے کوچے میں حسن جانے ہم
جائیں گے کب چلو آرام کریں
حسن رضوی
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *