نہیں ہے جب تمہارے کام کا دل

نہیں ہے جب تمہارے کام کا دل
تو میرے سر پہ دے مارو مرا دل

تصور ہر گھڑی رہتا ہے تیرا
کبھی خالی نہیں رہتا مرا دل

عجب عالم ہے قاتل کی گلی میں
پڑے ہیں جابجا سر جابجا دل

نئی بیدار کرتے ہیں وہ ہر دم
کہاں سے لاؤں میں ہر دم نیا دل

نہیں درد حنا مٹھی تو کھولو
مرا دل ہے مرا دل ہے مرا دل

مشرف جنگ فیاض

Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *