ہم قافلہ خوشبوئے ایوانِ وفا ہیں

ہم قافلہ خوشبوئے ایوانِ وفا ہیں
پہچان ہماری ہے کہ ہم بادِ صبا ہیں
شب کلفت افروز میں گزرے تو گزر جائے
ہر صبح کی ساعت کے لیے تازہ ہوا ہیں
ہوشیار ہو اے مہتمِ عہد بہاراں
ہم صحنِ چمن کو جرس گل کی صدا ہیں
تادیر کوئی بوجھ نہیں رکھتے ہیں دل پر
رُکتے نہیں اک لمحہ کو آزار ہوا میں
شمشاد قداں کیلئے پابستئہ زنجیر
لالے کیلئے ہم دل پر خوں کی ادا ہیں
آواز ہیں مہکار کے گھلنے کی ہوا ہیں
پھولوں کیلئے بوسہ شبنم کی صدا ہیں
شاہد رضوی
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *