تمھیں کیا فرق پڑتا ہے

تمھیں کیا فرق پڑتا ہے
سنو اے میرے شہزادے!
تمھیں کیا فرق پڑتا ہے؟
اگر میں یہ کہوں تم سے
کہ کچھ انجان ساعت میں
کئی گم نام جذبوں میں
اب اکثر یوں بھی ہوتا ہے
تخیّل میں تمھیں لا کر
جو میں کچھ سوچنا چاہوں
تو اک مسکان آ کر یوں
لبوں پر ٹھہر جاتی ہے
کہ میں انجان ہوں اس سے
مگر پھر بھی یہ ہوتا ہے
مجھے تم یاد آتے ہو
بہت ہی یاد آتے ہو
فوزیہ ربابؔ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *