میرے سوہنے بالم کی ہے
جگ سے نرالی پیٖت
پیٖت کی دھن میں
کوئل بن کر
اس کو سناؤں گیت
میرا مٹھرا سوہنا بالم
میرے من کا شاہ
جگ کی کیا پرواہ
سوہنا بالم روٹھا جب سے
پھیکے پڑ گئے رنگ
سانسیں ہیں مدھم
کیسے اس کو آج مناؤں
دل نہ جانے ریٖت
وقت گیا ہے بیت
گھر آنگن میں
آج خزاں ہے
اور قسمت میں دھوپ
اتر گیا ہے روپ
سونے ہو گئے گیت
میرے سوہنے بالم کی ہے
جگ سے نرالی پیٖت
فوزیہ ربابؔ