چاندنی رات سے محبت ہے

چاندنی رات سے محبت ہے
تیری ہر بات سے محبت ہے
تم کسی رات بھی چلے آنا
مجھ کو ہر رات سے محبت ہے
وہ جو تم روز روز کرتے ہو
اعتراضات سے محبت ہے
تیری خاطر تمام دنیا کے
اختلافات سے محبت ہے
جو کبھی ہو نہ پائے تم سے ربابؔ
انکشافات سے محبت ہے
فوزیہ ربابؔ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *