مری نظمیں پڑھوگے ناں؟

مری نظمیں پڑھوگے ناں؟
سنو سائیں!!
یہ ممکن ہے
کہ تم کو زندگانی کے
کسی کمزور لمحے میں
کوئی لمحہ ستائے گا
وہ میرے ساتھ کا لمحہ
اداسی کو تم اُس پل میں
نہ طاری خود پہ کر لینا
تم اُس لمحہ مرے سائیں
مری نظموں کو پڑھ لینا
مرے لفظوں میں اپنی ذات کو محسوس کر لینا
اداسی کے سبھی لمحے
مری نظموں میں تم تحلیل کر دینا
مری شوخی شرارت اور محبت کو
تم اپنی ان حسیں آنکھوں سے
خود میں جذب کر لینا
مرے سائیں
مری نظمیں پڑھوگے ناں؟
فوزیہ ربابؔ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *