من کا روپ سنہرا

من کا روپ سنہرا
غم کا سونا جنگل
اُس پر دُکھ کا پہرا
من کا روپ سنہرا
دیواروں سے تیری
باتیں کرکر ہاری
کر دے روحیں گھائل
زخمِ محبت گہرا
من کا روپ سنہرا
تیری راجکماری
رستہ تیرا دیکھے
جب سے اے شہززادے
من میں توٗ ہے ٹھہرا
من کا روپ سنہرا
فوزیہ ربابؔ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *