ہے ہم میں عشق کا جوہر ہمیں تم سے محبت ہے

ہے ہم میں عشق کا جوہر ہمیں تم سے محبت ہے
ہمارا دل نہیں پتھّر ہمیں تم سے محبت ہے
ہماری آنکھ کے رستے ہمارے دل تلک اترو
یوں ہی شاید کھلے تم پر ہمیں تم سے محبت ہے
زمانے کے کہے پر ہم تمھیں کیسے بھلا دیں گے
یہ ہے پاؤں کی ٹھوکر پر ہمیں تم سے محبت ہے
ہمیں خیرات مت دینا مگر اتنی گزارش ہے
نظر بھر دیکھ لو در پر ہمیں تم سے محبت ہے
ربابؔ اب ہم حسیں ایسے کہاں ہیں پھر بھی ایسا ہے
جہاں تکتا ہے مڑ مڑ کر ہمیں تم سے محبت ہے
فوزیہ ربابؔ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *