یا کسی موڑ پہ آباد کرے گی مجھ کو
یہی دنیا کہ جسے قدر نہیں ہے میری
یہی دنیا کہ بہت یاد کرے گی مجھ کو
میں نے کل رات اسے اپنا بدن سونپ دیا
وہ جو کہتی تھی کہ برباد کرے گی مجھ کو
اس کا دل مثل قفس اور وہ صیاد صفت
جانے کب قید سے آزاد کرے گی مجھ کو
مر بھی جاؤں تو محبت کی کہانی ہاشم
پھر نئے نام سے ایجاد کرے گی مجھ کو
ہاشم رضا جلالپوری