یہ بھی کوئی اصول تھا؟

یہ بھی کوئی اصول تھا؟ تم کیوں چلے گئے؟
جب مجھ کو سب قبول تھا، تم کیوں چلے گئے؟
کچھ دیر پاس بیٹھتے، کرتے ناں کوئی بات
میں کس قدر ملول تھا، تم کیوں چلے گئے؟
خود پر ملال کس لیے؟ پچھتاوا کس لیے؟
کیا میں تمہاری بھول تھا؟ تم کیوں چلے گئے؟
خوشیاں سمیٹنے ہی تلک میرے ساتھ تھے؟
جب درد کا نزول تھا، تم کیوں چلے گئے؟
دنیا میں صرف ایک تمہارے سوا تو کچھ
حاصل تھا نا وصول تھا، تم کیوں چلے گئے؟
سچ میں تمہاری زیست میں کچھ بھی نہیں تھا زین؟
یعنی بہت فضول تھا؟ تم کیوں چلے گئے؟
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *