تو میں یہ بولا کہ زندگی کی حقیقتیں موت سے جڑی ہیں
وہ کہہ رہی تھی کہ تم کسی سے کبھی بھی باتیں مری نہ کرنا
تو میں یہ بولا اگر اداسی بھی روٹھ بیٹھی تو کیا کروں گا؟
وہ کہہ رہی تھی مجھے زمانے کے ساتھ چلنا ہے ہر طرح سے
تو میں یہ بولا کہ میں زمانے سے مختلف سا لگا ہوں تم کو؟
وہ کہہ رہی تھی جو مجھ سے تیرا سوال ہو گا تو کیا کہوں گی؟
تو میں یہ بولا وہی جو تم نے سوال ہونے سے پہلے سوچا
زین شکیل