ہمارے دل کی ہر دیوار

ہمارے دل کی ہر دیوار اوپر
تمہاری منزلت لکھی ہوئی تھی
تمہارے نام ہی رب نے ازل سے
ہماری سلطنت لکھی ہوئی تھی
تمہارا خط ملا جس میں جدائی
بطورِ مصلحت لکھی ہوئی تھی
وہ خط میں نے نہیں بھیجا تھا تم کو
وہ جس میں خیریت لکھی ہوئی تھی
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *