ہم لیں گے ہر دم نام

ہم لیں گے ہر دم نام ترا
ہمیں کچھ بھی بولیں لوگ پیا
ہمیں تیری خوشیوں کی خواہش
ہمیں ماریں تیرے سوگ پیا
ہم نگری نگری گھوم پھرے
ترے عشق کا لے کر جوگ پیا
اک بار جو ہنس کر دیکھو تم
سب مٹ جائیں گے روگ پیا
لے تیرے ہر سُو بکھر گئے
ہم خوشبو جیسے لوگ پیا
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *