بس شکایت ہی رہی اپنی جوانی سے مجھے
لوگ کہتے تھے کہ جی رونے سے ہلکا ہو گا
درد ہونے لگا اشکوں کی روانی سے مجھے
ایک تو ربط سبھی جگہوں سے ٹوٹا ہوا تھا
اور مری ضد تھی، پڑھا جاتا روانی سے مجھے
میں یہ سمجھا تھا فقط مجھ پہ عذاب اترے ہیں
کچھ تسلی تو ہوئی اس کی کہانی سے مجھے
زین شکیل