وہ بولی زندگی ہی تھے
میں بولا کچھ نہیں تھا میں؟
وہ بولی ہر خوشی ہی تھے
میں بولا مجھ کو سنتی تو
وہ بولی خامشی ہی تھے
میں بولا اک خطا کر دی
وہ بولی آدمی ہی تھے
میں بولا سکھ اضافی تھے
وہ بولی عارضی ہی تھے
میں بولا آنکھ میں منظر
وہ بولی بس نمی ہی تھے
میں بولا میں تو خواہش تھا
وہ بولی آخری ہی تھے
زین شکیل