کبھی سامنے آ محجوب

کبھی سامنے آ محجوب پیا
مجھے بس اک تُو محبوب پیا
مری تجھ سے ہی پہچان بنے
میں تجھ سے رہوں منسوب پیا
تُو دل دنیا کا شاہ سجن
لگے سب تجھ بن معیوب پیا
تُو جس دم نظر ہٹاتا ہے
مرا دل جاتا ہے ڈوب پیا
میں ناقص، جھوٹا، بے مایہ
تُو کامل، سُچل، خوب پیا
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *