سئیاں چشت گھرانے کےتجھ

سئیاں چشت گھرانے کے
تجھ سے نسبت میری ہے
خواجہ تیری چاہ بِنا
راہِ زیست اندھیری ہے
سنجر والے آن ملو
کیونکر اب یہ دیری ہے
اُن کے نین نشیلے ہیں
اُن کی زلف گھنیری ہے
دَم دَم ہم دیوانوں کو
یاد اُن کی بُہتیری ہے
میری ذات مِرے خواجہ
میرا دل اجمیری ہے
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *