سُچّا بھولا بھالا

سُچّا بھولا بھالا رنگ
چاہت کا متوالا رنگ
دیکھو آخر پہن لیا
ہم نے تیرے والا رنگ
میٹھی میٹھی نظروں سے
اس نے مجھ پر ڈالا رنگ
باقی سب کچھ چھوڑ دیا
ہم نے صرف سنبھالا رنگ
یونہی سجتا رہ جاوے
مولا کرمانوالا رنگ
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *