رہو نفرت سے محروم

رہو نفرت سے محروم پیا
ہمیں لگتے ہو معصوم پیا
مرے اندر دیپ جلاتے ہیں
تری باتوں کے مفہوم پیا
تو نے ہاتھ میں جب سے ہاتھ دھرا
مرا جاگ اٹھا مقسوم پیا
تری باتیں ہیں یا راگنیاں
مرا من جاتا ہے جھوم پیا
ہم کتنی محبت کرتے ہیں
تجھے کب ہو گا معلوم پیا
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *