خواب کا وقت ڈھل گیا تو

خواب کا وقت ڈھل گیا تو پھر؟
دل بھی ٹالے سے ٹل گیا تو پھر؟
چاند کو ہاتھ میں نہیں لینا
چاند سے ہاتھ جل گیا تو پھر؟
تُو بلا ہے تو کیوں کروں صدقہ
یہ تجھے بھی نگل گیا تو پھر؟
مار ڈالو مگر گراؤ مت
میں کہیں پھر سنبھل گیا تو پھر؟
ایک ہی شخص دل مکاں میں ہے
وہ بھی دل سے نکل گیا تو پھر؟
میری یادوں کا مضطرب لمحہ
تیری آنکھوں کو مَل گیا تو پھر؟
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *