جنم دن مبارکآج پھر

جنم دن مبارک
آج پھر یہ تمہارا جنم دن مرے دل کے محراب پر
آ کھڑا ہے
مجھے یاد ہے
بھول سکتا نہیں
بھولتا کس طرح ۔۔
میں تمہارے لیے جو دعائیں کئی دن سے مانگے ہوئے ہوں
انہیں میں کسی نظم میں شعر میں لکھ نہیں پا رہا
اور پھر میں گلے اور شکوے شکایت کے بالکل کسی موڈ میں بھی نہیں ہوں
ہنسی ہی بھلی ہے تمہارے لبوں پر
ہنسی ہی رہے آج کے روز تو اس سے بہتر خدائے ازل سے مجھے اور کیا چاہیے
جانتا ہوں کہ میں ایسی تکریم کے بھی تو لائق نہیں ہوں
کہ جس سے مجھے تم نوازے ہوئے ہو
مگر میں بہت مضطرب اور غربت گزیدہ ہوا پھر رہا ہوں
مری زندگی دور ہے مجھ سے ۔۔۔۔۔
بس ۔۔۔
اور کچھ بھی نہیں ہے مرے پاس کہنے کو
اور کچھ جو ہوتا بھی تو
تم سے کہتا بھی تو
جانے تم مانتی یا نہیں
پر حقیقت یہی ہے مرے دل کے گوشے میں
یادیں تمہاری سدا جگماتی ہیں اب بھی
چمکتی ، دمکتی رہیں گی سدا
یہ جنم دن مبارک
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *