جگ میں ہو مشغول گئی ہو

جگ میں ہو مشغول گئی ہو، بھول گئی ہو
روند سنہرے پھول گئی ہو، بھول گئی ہو
دیواروں پر بیلیں بھی دم توڑ رہی ہیں
دے کر غم کو طول گئی ہو، بھول گئی ہو
سُونے ہو گئے میرے باغ نصیبوں والے
تم تو جھولا جھول گئی ہو، بھول گئی ہو
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *