اتنی آسانی سے بھلا دیں کیا؟
اے سدا، دکھ ہی بھیجنے والے!
ہر خوشی تجھ پہ ہی لُٹا دیں کیا؟
کان میں کہہ رہے ہو خاموشی
ہم بھرے شہر کو بتا دیں کیا؟
بس ابھی ہی نصیب جاگا ہے
تم کہو، پھر اسے سُلا دیں کیا؟
خود سے بچھڑے ہوئے فقیر ہیں ہم!
آپ کو آپ سے ملا دیں کیا؟
دل کا، اے کچھ نہ چھوڑنے والے
اب بھی دل سے تجھے دعا دیں کیا؟
زین شکیل