تم نے سچ ہی کہااب میں

تم نے سچ ہی کہا
اب میں کچھ بھی کہوں، فرق پڑتا نہیں
میرا ہونا نہ ہوا برابر ہے اب کے تمہارے لیے
تم نے سچ ہی کہا
میرے ہنسنے یا رونے سے، مرنے یا جینے سے
کچھ ہونے والا نہیں
وقت نے تو ٹھہرنا نہیں
اور بچھڑ بھی گئے تو بچھڑنے سے کب کوئی مرتا ہے اب،
کچھ بدلنا نہیں
تم نے سچ ہی کہا
وقت ڈھل جاتا ہے
زخم بھر جاتے ہیں
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *