پھر روگوں میں چھوڑ گئے

پھر روگوں میں چھوڑ گئے ہو
کن لوگوں میں چھوڑ گئے ہو
ہنستے ہنستے جانے والے!
کیوں سوگوں میں چھوڑ گئے ہو؟
ہم‫ کو دردوں اور دکھوں کے
سنجوگوں میں چھوڑ گئے ہو
دیکھو مجھ کو روند رہے ہیں
جن لوگوں میں چھوڑ گئے ہو
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *