مولا ذرا سکون کے موسم اتارنا
کاغذ پہ میرے چہرے کے جب بھی بناؤ نقش
تب میری دونوں آنکھوں میں کچھ نَم اتارنا
تم روز میرے سینے میں کرنا بہت سے چھید
تم روز میرے سینے میں مرہم اتارنا
چاہے تمھارے نام کا کتبے پہ شعر ہو
تصویریں میری قبر کی تم کم اتارنا
جب تک ہے سانس رہنے دو مصلوب ہی ہمیں
جب مر گئے تو دارسے جم جم اتارنا
زین شکیل