مجھے زنہار خوش آتا نہیں کعبے کا ہمسایا

مجھے زنہار خوش آتا نہیں کعبے کا ہمسایا
صنم خانہ ہی یاں اے شیخ تو نے کیوں نہ بنوایا
زہے اے عشق کی نیرنگ سازی غیر کو ان نے
جلایا بات کہتے واں ہمیں مرنے کو فرمایا
بھری ہے آگ تیرے درد دل میں میرؔ ایسی تو
کہ کہتے روبرو اس شوخ کے قاصد کا منھ آیا
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *