میں نالہ کش تھا صبح کو یادحبیب میں

میں نالہ کش تھا صبح کو یادحبیب میں
سوراخ پڑ گئے جگر عندلیب میں
سر مارتے ہیں سنگ سے فرہاد کے سے رنگ
دیکھیں تو ہم بھی کیا ہے ہمارے نصیب میں
جانے کو سوئے دوست مسافر ہوئے ہیں ہم
ڈر ہر قدم ہے عشق کی راہ غریب میں
کیا رفتگاں کے ہاتھ سے ہو کتنے ان کے پاؤں
اکثر جنھوں کا ہاتھ ہے دست طبیب میں
دل خستہ چشم بستہ و رو زرد تس پہ گرد
حیرت ہے ہم کو میرؔ کے حال عجیب میں
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *