تو بھی سنتا ہے کہ یہ سب تجھے کیا کہتے ہیں

تو بھی سنتا ہے کہ یہ سب تجھے کیا کہتے ہیں
کتنے بت کہتے ہیں اور کتنے خدا کہتے ہیں

حق یہ ہے زلف کو جو لوگ بلا کہتے ہیں
وہ خطا کرتے ہیں جو اس کو خطا کہتے ہیں

شیخ جی اتنی بھی شیخي نہ کرو تم کہ یہ رند
تم سے گمراہوں کو کب راہنما کہتے ہیں

دوستوں میں نے یہ مانا کہ شریعت والے
کفر و ایماں کو برا اور بھلا کہتے ہیں

لیکن ازراہ طریقت ہے مرا سب سے سوال
جو کہ دونوں سے بری ہو اسے کیا کہتے ہیں

گردھاری پرشاد باقی

Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *