مشرق

مشرق
مری نوا سے گریبان لالہ چاک ہوا
نسیم صبح ، چمن کی تلاش میں ہے ابھی
نہ مصطفی نہ رضا شاہ میں نمود اس کی
کہ روح شرق بدن کی تلاش میں ہے ابھی
مری خودی بھی سزا کی ہے مستحق لیکن
زمانہ دارو رسن کی تلاش میں ہے ابھی
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *