کارل مارکس کی آواز

کارل مارکس کی آواز
یہ علم و حکمت کی مہرہ بازی ، یہ بحث و تکرار کی نمائش
نہیں ہے دنیا کو اب گوارا پرانے افکار کی نمائش
تری کتابوں میں اے حکیم معاش رکھا ہی کیا ہے آخر
خطوط خم دار کی نمائش ، مریز و کج دار کی نمائش
جہان مغرب کے بت کدوں میں ، کلیسیاؤں میں ، مدرسوں میں
ہوس کی خون ریزیاں چھپاتی ہے عقل عیار کی نمائش
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *