آدم

آدم
طلسم بود و عدم، جس کا نام ہے آدم
خدا کا راز ہے، قادر نہیں ہے جس پہ سخن
زمانہ صبح ازل سے رہا ہے محو سفر
مگر یہ اس کی تگ و دو سے ہو سکا نہ کہن
اگر نہ ہو تجھے الجھن تو کھول کر کہہ دوں
‘وجود حضرت انساں نہ روح ہے نہ بدن،!
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *