رندوں کو بھی معلوم ہیں

رندوں کو بھی معلوم ہیں صوفی کے کمالات
رندوں کو بھی معلوم ہیں صوفی کے کمالات
ہر چند کہ مشہور نہیں ان کے کرامات
خود گیری و خودداری و گلبانگ ‘انا الحق’
آزاد ہو سالک تو ہیں یہ اس کے مقامات
محکوم ہو سالک تو یہی اس کا ‘ہمہ اوست’
خود مردہ و خود مرقد و خود مرگ مفاجات!
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *