نہ دیر و زود، نہ بود و نبود کا آشوب

نہ دیر و زود، نہ بود و نبود کا آشوب
یہ شام ہرزہ خرامی ہے کیا بلا آشوب
مراد مند حضوری میں سینہ کوب یہ کیا؟
وہی جنون دل آشوب دلربا آشوب
یہ کوئی مومعہ داران شہر سے کہہ دو
ہے آج مست وہ آ ہوئے صوفیا آشوب
صفا کو جس کی صبا سے ضرر، نگہ سے زیاں
عجب وہ قامت کافر ہے مدعا آشوب
وہ یار خلوت جاں ہے وفا طلب ہر آن
جمال راہگزر ہے کہ ہے وفا آشوب
مزاج شام ہے بیعت طلب مدینے سے
ہوا ہے تازہ پھر اسلام کربلا آشوب
خوشا کہ ہے صنم سرخ مست جلوہ گری
وہی صنم کہ ہے یاران من خدا آشوب
جون ایلیا
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *