ان راتوں ایک زلف پریشاں ہے خواب خواب
پھیلی ہوئی ہے یاد کی گلیوں میں چاندنی
اک خواب اک خیال کا مہماں ہے خواب خواب
راہیں مہک رہی ہیں مری لغزشوں کے ساتھ
میں خواب خواب، شہر غزالاں ہے خواب خواب
دل، دشت کے سفر پہ چلا ہے دیار سے
ہنگامہِ امید بہاراں ہے خواب خواب
آنکھوں میں ہیں سجی ہوئی شکووں کی خلوتیں
ہم اُس سے اور وہ ہم سے گریزاں ہے خواب خواب
ہیں کھیلنے کورنگ نیا، زخمہائے دل
جاناں سے تازہ وعدہ و پیماں ہے خواب خواب
دل میں کھلی ہوئی ہیں دکانیں خیال کی
تازہ حساب دست و گریباں ہے خواب خواب
اک سبز سبز جھیل میں کشتی ہے سرخ سرخ
اک جسم خواب خواب ہے اک جاں ہے خواب خواب
بستی میں ہے فراق کی موسم وصال کا
دشوار جو بہت ہے وہ آساں ہے خواب خواب