دل میں آئی رات

دل میں آئی رات
چھوٹی سی اک بات
اب کے پروائی
لائی کیا سوغات
پھولوں بھرا رستہ
اور کسی کا ساتھ
اس نے تھام لیا
چوم کے میرا ہاتھ
آنکھوں میں اتری
تاروں کی بارات
جیون میں آئی
پورے چاند کی رات
تن من جل تھل ہے
یہ کیسی برسات
اس کی یار میں گم
میں ، خوشبو اور رات​
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *