تم نہ جانے کس جہاں میں کھو گئے

تم نہ جانے کس جہاں میں کھو گئے
ہم بھری دنیا میں تنہا ہو گئے
موت بھی آتی نہیں
آس بھی جاتی نہیں
دل کو یہ کیا ہوا
کوئی شے بھاتی نہیں
ایک جان اور لاکھ غم
گھٹ کے رہ جائے نہ دم
آئو تم کو دیکھ لیں!
ڈوبتی نظروں سے ہم
تم جانے کس جہاں میں کھو گئے
ہم بھری دنیا میں تنہا ہو گئے
ساحر لدھیانوی
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *