اب یہی ثقافت ہے

اب یہی ثقافت ہے
جھوٹ کی حکومت ہے
ہے فریب جائز اب
یہ مری سیاست ہے
ڈاکووں کے ہاتھوں میں
ملک کی معیشت ہے
بے حسی ہے ہر جانب
ہر طرف جہالت ہے
چند لوگ باقی ہیں
جن کے دل میں چاہت ہے
ورنہ پوری دنیا میں
اک عجب نحوست ہے
میرے پاس ہے اک حل
اور وہ دیانت ہے
ہم کو آپ سے فرحت
اس لیے محبت ہے
آپ ایسے شاعر ہیں
جن کے پاس حسرت ہے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *