آپ کیوں بے بسی پہ مائل ہیں

آپ کیوں بے بسی پہ مائل ہیں
آپ کے پاس تو وسائل ہیں
میرے دشمن بھی اپنے اندر سے
میری بے باکیوں کے قائل ہیں
دیکھ لے تُو گداگری یہ بھی
ہم تری قربتوں کے سائل ہیں
میری گم سم اداس سی آنکھیں
عمر سے چاندنی کی گھائل ہیں
آپ اور میرے درمیاں فرحت
چند بے کار لوگ حائل ہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – شام کے بعد – دوم)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *