شیلف میں رکھی ہوئی کتابوں کی طرح
ٹرالی پر سجے ہوئے ٹی وی کی طرح
اور دیوار پر ٹنگی ہوئی تصویروں کی طرح
ہم بھی
اپنا اپنا وقت پورا کر رہے ہیں
دکھوں کے علیحدہ علیحدہ شکنجوں میں
جگہ جگہ سے جکڑے ہوئے
کبھی کبھی دیواروں سے نیچے آن گرتے ہیں
یا ٹرالی پر پڑے پڑے
چپ ہو جاتے ہیں
فرحت عباس شاہ