اپنا تو یہی ہے سہارا دل

اپنا تو یہی ہے سہارا دل
بھولا بھٹکا آوارہ دل
چلتے چلتے روتے روتے
تھک جاتا ہے بے چارہ دل
جانے کس موڑ پہ رک جائے
تیری یادوں کا مارا دل
دنیا سے کیسے جیتے گا
اپنے ہی آپ سے ہارا دل
ایسا تو نہیں تھا سوچا بھی
تم لے جاؤ گے سارا دل
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *