کسی دن یہ نہ ہو کہ پھر کوئی وحشت خرید لائیں
بہت زیادہ جھنجھلاہٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے
محبت کی کوئی نہ کوئی لکیر
اور جدائی کی
اور اداسی کی کوئی نہ کوئی لکیر
جھنجھلاہٹ سے ضرور جا ملتی ہے
محبت کا کیا پتہ
جدائی کا
اداسی کا
اور ہمارا کیا پتہ
کسی دن پھر کوئی وحشت ہی نہ خرید لائیں
فرحت عباس شاہ