آدھے غم اور آدھی خوشیاں

آدھے غم اور آدھی خوشیاں
آدھے غم اور آدھی خوشیاں
آدھے غم اور آدھی غم سے باہر آجانے کی سوچیں
اک وقفہ
اک رفتہ رفتہ خوگر ہونا
دھوپ اور دھوپ کا کھیل
اور آنکھوں میں دور دور تک دھوکہ کھٹکے چھاؤں کا
چاہے بادل سورج کے نیچے آجائے
یا سورج بادل کے نیچے
کچا موسم کچا موسم ہوتا ہے
چاہے آم کے پیڑ پہ اترے
چاہے سڑکوں پر
لال رنگ کی ساری چیزیں
شادی والی گڑیاؤں کے
لہنگے اور سہیلی جیسی کب ہوتی ہیں
ہنسنے کھیلنے والی چیزیں
ہنسنے کھیلنے والی بھی کیا ہوتی ہیں
آدھے غم اور آدھی خوشیاں
بلکہ غم ہی غم اور باقی آدھا جھوٹ
فرحت عباس شاہ
(کتاب – تیرے کچھ خواب)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *