اس لیے آپ کا گمان نہیں

اس لیے آپ کا گمان نہیں
آخرت تک کوئی نشان نہیں
یہ دلائل فقط مہارت ہیں
ان دلائل میں کوئی جان نہیں
ہم اسے مان لیں بنا سمجھے
جھوٹ بولیں ہماری شان نہیں
کوئی بھی تو نہیں یہاں پہلا
کوئی بھی آخری جہان نہیں
دل میں یادیں تمہاری بستی ہیں
یہ تو گھر ہے کوئی مکان نہیں
آپ کی سلطنت گئی کہ گئی
یہ عمل ہے فقط بیان نہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اداس اداس)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *